(24نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری رپورٹ آئی ہے جس پر کابینہ مطمئن ہے،تحقیقات میں جو تجاویز سامنے آئی اس پر پہلے ہی عملدرآمد کیا جاچکا، کابینہ اجلاس میں جے آئی ٹی بنانے یا نہ بنانے کے معاملے پر غورکیا گیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آشوب چشم اس وقت پورے پاکستان میں پھیلا ہو اہے،آشوب چشم کا مسئلہ صرف پنجاب کا نہیں،سکول اس لئے بند کئے تاکہ آشوب چشم کی وبا کو کنٹرول کیا جائے،ٹیکوں سےآنکھوں کی بینائی جانے کے معاملے پر حکومت نے فوری ایکشن لیا،واردات ہونے سے پہلے تو ہم ایکشن نہیں لے سکتے،ہمارے پاس جتنا ٹائم ہے ہم کام کر رہے ہیں ۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ لاہور میں 900کےقریب وینٹی لیٹرز موجود ہیں،لاہور کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی ڈیمانڈ زیادہ ہے،بجٹ کے مطابق ہم ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائیں گے۔
یہ بھی پڑ ھیں: بجلی گھر پر ڈرون حملہ
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا،پنجاب کابینہ کوسانحہ جڑانولہ کی انکوائری رپورٹ پیش کر دی گئی۔
انکوائری رپورٹ کےبعدجے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ واپس لے لیا گیا،پنجاب کابینہ نے لاہور میں مزیدتحصیلیں بنانے کی منظوری دیدی۔
کابینہ ذرائع کے مطابق لاہور میں مجموعی طور اب 9 تحصیل ہوں گی ،نئے اضلاع کے قیام کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔