عید میلاد النبیﷺ پر دھماکا ، پاکستان میں بد امنی پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے:دفاعی ماہرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور)مستونگ میں عید میلاد النبیﷺ پر بلاسٹ پاکستان میں بد امنی پھیلانے کی ایک اور گھناؤنی سازش ہے ۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج مستونگ میں مسجد خالد کے قریب عید میلاد کے جلوس پر خود کش دھماکا،اسلام اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے حملہ ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ عید میلادالنبیﷺ کے مقدس موقع پر معصوم اور نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے نہ تو مسلمان ہو سکتے ہیں اور نا پاکستانی، ہمارا ازلی دشمن جو ہر وقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے رہتا ہے ایسے دہشت گردی کے واقعات کروا کر ہماری اور دنیا کی توجہ اپنے اندرونی اور بیرونی مسائل سے ہٹانا چاہتا ہے۔
حال میں ہی کینیڈا میں سکھوں کو قتل کرنے میں انڈین گورنمنٹ براہ راست ملوث پائی گئی جس کی وجہ سے وہ دنیا میں ایک دہشت گرد سٹیٹ کہلائے جا رہے ہیں اور انتہائی پریشر میں ہیں ، اِس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کے ٹی ٹی پی، داعش وغیرہ کو ڈالرز دے کر پاکستان میں بد امنی پھیلائی جائے جیسا کے پہلے بھی انڈیا متعدد بار ایسے گھٹیا حربے استعمال کر چکا ہے۔
ضرورپڑھیں:مستونگ جلوس میں دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت 52 افرادجاں بحق،درجنوں زخمی
بلوچستان کے اندر دہشت گردی کروانے کے نا قابل تردید ثبوت پاکستان پہلے بھی دنیا کو دکھا چکا ہے - کلبھوشن یادیو رنگے ہاتھوں بلوچستان میں دہشت گردی کرتے ہووے پکڑا جا چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے۔ ٹی ٹی پی، داعش اور بلوچ دہشت گرد دشمن کے آلا کار ہیں اور افغانستان سے آپریٹ کرتے ہیں اور ڈالرز کے لئے کسی بھی طرح کا مذموم کام جو انکا مقصد بھی سپورٹ کرتا ہے کرنے کہ لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ،اس بات میں ہمیں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کے یہ اسلام اور پاکستان دشمن کارروائیوں کے پیچھے ہمارا ازلی دشمن بِلا یا بل واسطہ بروئے کار ہے۔