حساس اداروں کیجانب سے غیر قانونی کرنسی اور بے نامی جائیداد رکھنے والے افراد کی فہرست مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق) حساس اداروں نے غیر قانونی کرنسی اور بے نامی جائیداد رکھنے والے افراد کی فہرست مرتب کر لی۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر غیر قانونی کرنسی اور بے نامی جائیداد رکھنے والے افراد کی فہرست مرتب کر لی ہے، غیر قانونی کرنسی اور بے نامی جائیداد رکھنے والے افراد کی فہرست میں 50 نام شامل ہیں، ایف آئی اے حساس اداروں کی نشاندہی پر ان افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعظم کو ہٹایا جائے، درخواست دائر
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حساس ادارے کریک ڈاؤن میں ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی معاونت کریں گے، کریک ڈاؤن ٹیم کی سر براہی حساس ادارے کا افسر کرے گا، اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔