ہنگو مسجد دھماکہ، کور کمانڈر پشاور نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ہنگو مسجد دھماکے کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے صوبے کو بڑے حادثے سے بچانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو سراہا۔
کور کمانڈر پشاور جنرل حسن اظہر حیات نے سی ایم ایچ ٹل کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر کور کمانڈر نے کہا کہ دہشتگردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ کور کمانڈر نے زخمیوں کے علاج کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔
خیال رہے کہ آج ہنگو کے تھانہ دوآبہ کی مسجد میں دھماکے میں 5 افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او ہنگو نثار احمد کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے خطبے کے دوران ہوا، تیس سے چالیس افراد موجود تھے، دھماکے سے تھانے کے اندر مسجد مکمل زمین بوس ہوچکی ہے، ملبے تلے سے زخمیوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔