(عظمت اعوان) آشوب چشم کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ جاری، پنجاب بھر میں ایک دن میں 10 ہزار 269 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔
آشوب چشم وباء کی شکل اختیار کر گیا، پنجاب بھر میں ایک ہی دن میں 10 ہزار 269 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 452 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آشوب چشم اور انجکشن سکینڈل، نگران وزیراعلیٰ کا بڑا بیان آ گیا
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب بھر میں آشوب چشم سے ٹوٹل مریضوں کی تعداد 99 ہزار 745 تک جاپہنچی ہے اور لاہور بھر میں آشوب چشم سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 577 تک جاپہنچی ہے۔