لاہور: کرنسی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

Sep 29, 2023 | 21:03:PM

(اسرار خان) لاہور میں سمن آباد پولیس کی بڑی کارروائی، کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق لاہور سے کرنسی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں عتیق، سلمان، ارسلان اور جبار شامل ہیں، ملزمان سے 55 کروڑ مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ حملہ، خفیہ ایجنسی سے منسلک گروپ نے ذمے داری قبول کرلی

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں