کینیڈا، ہردیپ کے بعد ایک سکھ رہنما کی جان کو خطرہ
ہردیپ سنگھ نجر کو بھی قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں نے خبردار کیا تھا، کینیڈین میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کیا بھارتی حکومت کینیڈا میں مقیم خالصتان تحریک کے سرکردہ افراد کی جان کی دشمن بن گئی؟
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ایک اور سکھ رہنما کو قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں نے خبردار کیا تھا کہ اس کی جان کو بھی خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: انڈین ’را‘ سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک ’ایکس‘ اکاؤنٹ نے مستونگ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
’خبردار کرنا فرض ہے‘ کے عنوان سے ایک دستاویز گورمیت سنگھ تور کو بھیجی گئی جو خالصتان کے حامی گروپ ’سکھ فار جسٹس‘ نے پبلک کردی ہے۔ گورمیت سنگھ تور نے تصدیق کی کہ سرے پولیس کی نیشنل سیکیورٹی انفورسمنٹ ٹیم 24 اگست کو رات ساڑھے گیارہ بجے ان کے گھر آئی اور انہیں خبردار کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو ایک سے زائد ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے تاہم خطرے کی تمام تر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔