افغان کرنسی 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار

 افغانیوں کو امریکی ڈالر اور پاکستانی روپیہ استعمال کرنے سے روک دیا گیا: امریکی جریدہ

Sep 29, 2023 | 22:36:PM

(ویب ڈیسک) افغانستان کی کرنسی کو سال 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار دے دیا گیا۔

افغان کرنسی 2023 کی تیسری سہ ماہی کی بہترین کرنسی قرار دے دی گئی ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق افغان کرنسی افغانی 2023 کی اب تک کی تیسری مضبوط ترین کرنسی ہے۔ انسانی امداد سے حاصل اربوں ڈالر اور ایشیائی ممالک کے ساتھ بڑھتی تجارت نے اس سہ ماہی میں افغان کرنسی کو عالمی درجہ بندی میں سرفہرست کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک خالصتان، امریکی محکمہ خارجہ کا مؤقف آ گیا

رپورٹ کے مطابق غربت زدہ ملک کے لیے یہ ایک غیرمعمولی مرحلہ ہے۔ اگست 2021 میں کابل پر دوبارہ کنٹرول کے بعد طالبان نے کرنسی تجارت پر سخت اقدامات کیے تھے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانیوں کو امریکی ڈالر اور پاکستانی روپیہ استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

افغان کرنسی کو فروغ دینے کیلئے آن لائن ٹریڈنگ پر پابندی لگادی گئی جس سے کرنسی مضبوط ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کولمبیا کی پیسو اور سری لنکن روپیہ افغان کرنسی سے بہتر ہے۔

مزیدخبریں