نگران وزیراعظم پی ٹی آئی کے حق میں بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ الیکشن میں پی ٹی آئی سے کوئی سختی نہیں برتی جائے گی۔
برطانوی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے الیکشن میں کوئی سختی نہیں برتی جائے گی، منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، الیکشن میں عدالتوں سے ریلیف نہ ملا تو چیئرمین پی ٹی اؔٓئی کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے مسلم لیگ ن میں شامل ، اہم ذمہ داری بھی مل گئی
نگران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف سے متعلق فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، حالات سے لگتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا مقابلہ فوج سے نہیں ریاست سے ہے، نواز شریف کی وطن واپسی پر چاہتے ہیں کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے، نواز شریف کی ممکنہ گرفتاری، جیل بھیجنے کے بارے میں وزارتِ قانون سے رائے بھی طلب کی ہے۔