مسلم لیگ ن نے فوج کیساتھ ملکر دہشتگردی پر قابو پایا، اسحاق ڈار

Sep 29, 2023 | 23:08:PM
مسلم لیگ ن نے فوج کیساتھ ملکر دہشتگردی پر قابو پایا، اسحاق ڈار
کیپشن: اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملکی معیشت کو مضبوط کیا، 5 سالہ دور میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، دہشتگردی پر قابو پایا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 2013ء میں دہشتگردی عروج پر تھی، ہم نے ضرب عضب اور ردالفساد میں پاک فوج کے ساتھ ملکر دہشتگردی پر قابو پایا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک چائنہ کی طرف سے نواز شریف کو تحفہ دیا گیا، نواز شریف کا ٹارگٹ ملک کی معیشت کو مضبوط کرنا تھا، ہماری کوشش ہے قوم میاں نواز شریف کو بھاری اکثریت میں ووٹ ڈالے، ہماری اکثریت ہوگی تو ہم مشکل فیصلہ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: آشوب چشم کا انجکشن اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں، نگران وزیراعلیٰ

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 2018ء میں مسلم لیگ ن حکومت بنا سکتی تھی، نواز شریف نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو عزت دی، نواز نے پہلے بھی اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور آج بھی ان کا اللہ پر یقین ہے، ملک کو تباہ کرنے والوں سے انتقام اللہ لے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے افراد بہت کم عرصہ میں بے نقاب ہوگئے ہیں، نواز شریف کی تمام توانائیاں ملک کی بہتری کیلئے ہوں گی، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف نیب کے بے بنیاد مقدمات بنائے گئے جن کی کوئی اہمیت نہیں۔