(احمد منصور) خیبرپختونخوا کے علاقوں پاراچناراور مردان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں دہشتگردوں کا فیصل نامی سرغنہ ماراگیا جبکہ ایک جوان وطن پر قربان ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق مردان کےعلاقے کاٹلنگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ اس دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد کامنڈر فیصل مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا جبکہ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: ہنگو مسجد دھماکہ، کور کمانڈر پشاور نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا
دوسری جانب پاراچنار میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلےمیں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا،33 سالہ شہید لانس نائیک غیرت خان کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔