وزیراعظم شہباز شریف کی پنجگور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

Sep 29, 2024 | 00:05:AM
وزیراعظم شہباز شریف کی پنجگور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے پنجگور کے علاقے خدا بان میں مزدوروں کو فائرنگ کر  کے قتل کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مقتولین کی بلندی  درجات کی دعا کی ہے۔

 وزیراعظم نے مقتولین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  کی اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی جلد صحت یابی کی دعا اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ یہ معصوم اور بے گناہ مزدور خدا بان، پنجگور کے علاقے میں گھر کی تعمیر پر مزدوری کر رہے تھے، محنت کشوں اور مزدوروں پر حملوں کے بہیمانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی،وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سر زمین پاک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: