اچھے کاموں کاانعام دوسرے شوہرکی شکل میں ملا،بشریٰ انصاری

اقبال حسین  ایک شاندار شخص ،ان کے آنے سے میری زندگی بہت حیرت انگیز ہو گئی ہے

Sep 29, 2024 | 09:46:AM

(ویب ڈیسک) سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال حسین کو اپنے اچھے کاموں کا انعام قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک شاندار شخص کے آنے سے میری زندگی بہت حیرت انگیز ہو گئی ہے۔

بشریٰ انصاری نے دبئی میں میزبان و اداکار احسن خان کو ایک مختصر سا انٹرویو دیا،اس انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی ایک شاندار شخص کے آنے سے بہت حیرت انگیز ہو گئی ہے اور مجھے اس زندگی سے پیار ہے۔

سینئراداکارہ نے کہا کہ حیرت انگیز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میرے دوسرے شوہر کوئی انٹرٹینر ہیں لیکن وہ ایک بہت خوش اخلاق ، سلجھے ہوئے آدمی اور ایک اچھے انسان ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی زندگی میں اور کیا چاہیے؟ اور  میری زندگی میں یہ سب اللّٰہ کی طرف سے ہوا ہے، یہ اللّٰہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے ورنہ مجھے تلاش کرنے پر بھی ایسا شریکِ حیات نہیں مل سکتا تھا بلکہ صرف مایوسی ہی ہوتی۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ سلطانہ صدیقی بھی مجھے یہی کہتی ہیں کہ یہ سب اللّٰہ کی طرف سے میرے تمام اچھے کاموں کا انعام ہے۔

مزیدخبریں