باکسر ، کرکٹر،  صدا کار ،اداکار ، ہدایتکار اور سیاسی ورکر  سٹرک کنارے پھلکیاں بھیچنےپر مجبور

ملتان کے علاقےآم خاص باغ میں موجود  خوش اخلاق عابد صدیقی ’’ حاجی بابا پھلیکوں والا‘‘ کے نام سےمشہور ہیں

Sep 29, 2024 | 10:44:AM

(ویب ڈیسک)  منفرد کرداروں سے اپنی زندگی میں حقیقت کا رنگ بھرنے والے  ملتان کے ’’  حاجی بابا پھلکیوں والا‘‘ کی دلچسپ کہانی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ۔

باکسر ،کرکٹر اور پھر اداکار سے ہدایتکاری کےبعد قسمت نےآباؤاجدادکا کام کرنے پر مجبور کر دیا ۔ ملتان کے علاقےآم خاص باغ میں موجود  خوش اخلاق عابد صدیقی  کہتےہیں کہ 80 کی دہائی میں گریجوایشن کرنے کے بعد  سپورٹس میں مستقبل بنانے کا خواب آنکھوں میں سجالیا ، کرکٹ اور باکسنگ میں ڈسٹرکٹ لیول تک کامیابیاں سمیٹیں تا ہم غربت نے اپنے دائرے سے نکلنے نہ دیا ۔

غریب ہونے اور سفارش نہ ہونے کی وجہ سے کسی محکمے نے لفٹ نہ کرائی ، ملتان میں انٹرنیشنل ٹیموں کو نیٹ میں بائولنگ کیلئے خاص طور پر بلایا جاتا تھا۔ایک وقت ایسا  بھی آیا کہ کھانے کے لالے پڑ گئے ۔ والد نے پیسے دے کر ٹیلی کمیونیکیشن میں ٹی او کی جاب لگوائی لیکن زیادہ دیر چل نہ سکی ۔

آرمی میں کمیشن کیلئے بھی گئے لیکن تین چار دن کے فرق سے اوور ایج ہوگئے ، مگر باکسنگ اور کرکٹ کی وجہ سے آرمی میں نوکری ملی جو زیادہ دیر چل نہ سکی ۔ آرٹسٹ  بننے کا شوق شروع سے ہی تھا ،حالات سے تنگ شو بز انڈسٹری کا رخ کیا اور ریڈیو پاکستان میں بطور صدا کار سلیکشن ہوگئی مگر یہ کام بھی سر انجام نہ دے سکے ۔

ملتان کے سنگم تھیٹر میں جاری ڈراموں کی ہدایتکاری بھی کی ، سہیل احمد ، ناصر چنیوٹی ، ارم طاہر کے ساتھ سٹیج پر اداکاری کے جوہر دکھا چکا ہوں، ایک شادی والدین کی مرضی سے اور دوسری شوبز میں کی ہے ۔ دونوں بیویاں حسن و سلوک کے ساتھ میرے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں ۔

حاجی بابا پھلکیوں والے کا کہنا ہے کہ پھلکیاں بیچ کر بچوں کا بہترین گزارا ہو جاتا ہے اور وہ اپنے موجودہ پیشے سے مطمئن ہیں۔

مزیدخبریں