حبابخاری اورآریزاحمد نے جَلد والدین بننے سے متعلق باضابطہ اعلان کردیا

ہم خوشخبری کا اعلان فوٹو شوٹ اور ویڈیو کے ذریعے کرنا چاہتے تھے کہ راز افشاں ہو گیا

Sep 29, 2024 | 11:00:AM

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول فنکار جوڑی حبا بخاری اور آریزاحمدنے جلد والدین بننے سے متعلق باضابطہ اعلان کردیا۔

حبا بخاری نے گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر سوال و جواب پر مبنی نیا وی لاگ شیئر کیا،51 منٹ اور 10 سیکنڈ پرمبنی اس وی لاگ میں آریز اور حبا بخاری کو پہلی بار نا صرف والدین بننے سے متعلق خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ اس جوڑی نے مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے کئی سوالوں کے جواب بھی دیئے ۔

حبابخاری اور آریز احمد کے اس وی لاگ کا ٹائٹل "ہاں میں حاملہ ہوں" ہے،وی لاگ کے دوران حبا بخاری کے شوہرآریز احمد نے بتایا کہ ہم سے متعلق ایک بہت بڑی خبر زیرِ گردش ہے، ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اب اس خبر پر بات کی جائے۔

حبا بخاری نے کہا کہ میں آج کل بہت مصروف ہوں، میں اپنے شوٹس اور پروجیکٹس کو مکمل کررہی ہوں، میں اپنے پروجیکٹس مکمل کرنے کے بعد اس خوشخبری کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی تھی، میں نے اور آریز نے ایک بہت اچھی اور دلچسپ ویڈیو سوچی ہوئی تھی کہ ہم اپنے حمل کا انکشاف کس طرح سے کریں گے۔

حبابخاری نے مزید کہا کہ میں اور آریز اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ اور یوٹیوب پر ایک ویڈیو کے ذریعے کرنا چاہتے تھے، ہم ابھی ان لمحات کا انتظار کررہے تھے کہ ہمارا راز افشاں ہو گیا۔

واضح رہے کہ مداحوں کو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کے والدین بننے کی خبر سب سے قبل اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے دی تھی۔

اداکارہ حبابخاری اورآریز احمدان دنوں ایک نجی ٹی وی کے ایوارڈ شو میں شرکت کے لیے برطانوی دارالحکومت لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی مختلف ویڈیوزسامنے آئیں جو وائرل ہوگئیں،وائرل ویڈیو میں اداکارہ حبابخاری کا بے بی بمپ واضح طور پر دکھائی دے رہاتھا جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ فنکار جوڑی کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں،کچھ کاکہناہے کہ نادیہ خان کی خبر پکی تھی جبکہ بعض صارفین جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھولی بانو ،فتور اوردیوانگی جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حبا بخاری نے 2021 میں اداکار آریز احمد کے ساتھ ڈرامہ " انتہائے عشق" میں ایک ساتھ کام کیاتھاجس کے بعد دونوں نے  6 جنوری 2022 کو شادی کرلی تھی۔

مزیدخبریں