فرحان سعید اور عروہ حسین نے بیٹی جہاں آرا کی پہلی جھلک دکھادی 

Sep 29, 2024 | 11:52:AM
فرحان سعید اور عروہ حسین نے بیٹی جہاں آرا کی پہلی جھلک دکھادی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکار فرحان سعید اور عروہ حسین نے اپنی بیٹی جہاں آرا سعید کی تصاویر پہلی بارمداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔

عروہ حسین اور فرحان سعید کی جانب سے ہفتے کی شب انسٹاگرام پرمشترکہ فوٹو شوٹ کی تصاویر اور کچھ ویڈیوز شیئر کی گئیں جو لندن میں ایوارڈز کی تقریب سے قبل کیا گیا۔

اس فوٹو شوٹ میں اداکار جوڑے نے اپنی بیٹی جہاں آرا سعید کا چہرہ بھی دنیا کو دکھادیا جس کے کیپشن میں عروہ حسین اور فرحان سعید نے لکھا "آج رات پھر سے ہم 3 ہیں"

اس مقبول فن کارجوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش رواں برس 3 جنوری کو ہوئی تھی جبکہ اکتوبر 2023 میں ان کی جانب سے پہلے بچے کی متوقع آمد کااعلان کیا گیا تھا،دونوں کی جانب سے 6 اکتوبر کو کی گئی ایک انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھاگیا تھا کہ آج رات ہم 3 ہیں،ماشااللہ۔

واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جس کے بعد 2020 کے اختتام پر دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں اورتین سال کے دوران دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرایک ساتھ لی گئی تصویربھی پوسٹ نہیں کی تھی تاہم 2023 کی عیدالفطر پر جوڑے نے اپنی تصاویر شیئر کرکے تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کردیا تھا۔