شبھمن گل سےایسا ویسا تعلق نہیں ، خبریں جھوٹی ہیں: اننیا پانڈے

Sep 29, 2024 | 12:21:PM
شبھمن گل سےایسا ویسا تعلق نہیں ، خبریں جھوٹی ہیں: اننیا پانڈے
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ انانیا پانڈے نے کرکٹر شبھمن گل کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ 

بھارتی شوبز  ویب سائٹ’’ فلمی گیان‘‘کو حال ہی میں دیئے گئے اپنے انٹرویو میں اداکارہ نےکہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل کرکٹر کے ساتھ میری دوستی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کو مشہور امریکی آڈیو کمپنی ’’ بیٹس بائی ڈری‘‘ نے بھارت میں اپنا برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کیا ہے اور انٹرنیٹ پر وائرل تصاویر کمپنی کی طرف سے ممبئی میں منعقدہ تقریب میں لی گئی تھیں۔ 

دوسری طرف اداکار اور کرکٹر کی تصاویر کے متعلق انٹرنیٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ، کمار نامی صارف نے کمنٹس کرتےہوئے لکھا کہ ’’ یاد ہے نہ کوہلی اور انوشکا بھی ایسے ہی ملے تھے ‘‘