اپنی زندگی میں محبت کودوسرا موقع دینے کاسوچ رہی ہوں، فہیمہ اعوان

بیٹی ہرمعاملے میں میراساتھ دیتی ہے،دوسری شادی کی ذمہ داری بھی اسے سونپی ہے

Sep 29, 2024 | 12:25:PM

(ویب ڈیسک) اداکارہ فہیمہ اعوان نے دوسری شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنی زندگی میں محبت کودوسرا موقع دینے کاسوچ رہی ہیں۔

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اب وہ سوچ رہی ہیں کہ اپنی زندگی میں محبت کو دوسرا موقع دے دیں۔

اداکارہ نے بیوہ کی دوسری شادی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی طلاق یافتہ یا بیوہ ہے تو کسی کنواری کی شادی سے قبل ان کی شادی کریں،زندگی میں ایک محرم یا ساتھی کا ہونا بہت ضروری ہے، مجھے دوستی پر یقین نہیں ہے آپ کا محرم ہر جگہ آپ کے ساتھ ہونا چاہیے، اللّٰہ تعالیٰ نے جوڑے یوں ہی نہیں بنائے۔

اداکارہ فہیمہ اعوان نے کہا کہ میری بیٹی ہر معاملے میں میرا بہت ساتھ دیتی ہے، 19 برس کا ساتھ تھا وہ بھول نہیں سکتی لیکن اب زندگی میں آگے بڑھنے کا سوچا ہے تو یہ ذمہ داری بھی انہیں دی ہے کہ وہ خود دیکھ لیں کہ انہیں ابو کس طرح کے چاہئیں۔

مزیدخبریں