سنتھ جے سوریا کو سری لنکن ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانےکا فیصلہ

Sep 29, 2024 | 12:35:PM
سنتھ جے سوریا کو سری لنکن ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانےکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے جارحانہ مزاج کے سابق لیفٹ ہینڈر  اوپنر اور سپنر سنتھ جے سوریا کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کا  ہیڈ کوچ تعینات کرنیکا فیصلہ کر لی،سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے کل وقتی کوچ بنایا جا رہا ہے، سنتھ جے سوریا کی نئی مدت نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد شروع ہوگی۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق سابق کپتان سنتھ جے سوریا ان دنوں سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، ان کے دور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ 

سنتھ جے سوریا نے انڈیا کو ون ڈے سیریز میں ہرانے کے بعد انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ جیتا جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے کے قریب ہیں۔