سکول میں عدنان صدیقی کوخوب مارا کرتی تھی،عتیقہ اوڈھوکاانکشاف

عدنان جس طرح اب ہینڈسم نظر آتے ہیں ایسے تو کبھی اپنی جوانی میں بھی دکھائی نہیں دیئے

Sep 29, 2024 | 13:28:PM
سکول میں عدنان صدیقی کوخوب مارا کرتی تھی،عتیقہ اوڈھوکاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئراداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اورعدنان صدیقی ایک ہی سکول میں پڑھاکرتے تھے جہاں وہ انہیں خوب مارا کرتی تھیں۔

عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں 24نیوزکے پروگرام"کیاڈرامہ ہے"میں عدنان صدیقی کی شخصیت پربات کرتے ہوئے کہا کہ عدنان جس طرح اب ہینڈسم اوردلکش نظر آتے ہیں ایسے تو وہ کبھی اپنی جوانی میں بھی دکھائی نہیں دیئے،وہ اب ناصرف منجھے ہوئے اداکار بن چکے ہیں بلکہ ان کی شخصیت اورجسمانی خدوخال بھی بہتر ہو گئے ہیں اور وہ دکھنے میں بھی پیارے لگتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اور اداکارعدنان صدیقی کراچی کے ایک اسکول میں ساتھ پڑھے تھے، جہاں پانچویں جماعت تک لڑکوں اور لڑکیوں کو ایک ساتھ پڑھایا جاتا تھا،وہاں وہ عدنان صدیقی کو خوب مارا کرتی تھیں اور وہ یہ بات پہلے بھی بتا چکی ہیں،انہیں عدنان صدیقی کو مارنے کی وجہ یاد نہیں لیکن انہیں اتنا یاد ہے کہ وہ انہیں اسکول میں خوب مارا کرتی تھیں۔

سینئراداکارہ نے کہاکہ وہ اسکول میں ٹام بوائے بنی پھرتی تھیں اس لیے آئے دن عدنان صدیقی کو بھی مارتی تھیں۔

ان کی بات سن کر شو میں موجود نادیہ خان نے کہا کہ عدنان صدیقی شرارتی بہت ہیں اس لیے عتیقہ اوڈھو انہیں بچپن میں مارتی ہوں گی۔