پاکستان کی معیشت مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کر کے چین کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، چین کی تیز رفتار ترقی سب کے لیے رول ماڈل ہے،پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا تاریخی کردار ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ لازوال دوستی پر ناز ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گولی کے جواب میں گولی ، علی امین گنڈاپورکی’انقلاب‘کی دھمکی
چینی قونصل جنرل نے چینی بزنس مینوں کی درخواست پر بعض ترامیم پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا بہترین دوست ہے،پاکستان کے ساتھ تعاون جاری و ساری رہے گا۔
واضح رہے کہ ملاقات میں چین کے قونصلیٹ کے اعلی حکام بھی ملاقات میں موجود تھے.