راولپنڈی میں احتجاج، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 3 تھانوں میں مقدمات درج

راولپنڈی شہر اور موٹروے مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کررہا تھا،ایک جعلی راجکماری کی حکمرانی میں پی ٹی آئی خواتین پر شیلنگ کی گئی، بیرسٹر سیف

Sep 29, 2024 | 14:06:PM
راولپنڈی میں احتجاج، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 3 تھانوں میں مقدمات درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی میں احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 3 مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ۔مقدمات تھانہ وارث خان، تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ آر اے بازار میں درج کئے گئے ہیں جبکہ100سےزائد رہنماؤں ،کارکنوں پر انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمات  کا اندراج کیا گیا ہے ۔

ایف آئی آرز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے  مظاہرین نےپولیس اہلکاروں پر پتھراؤ اور آہنی راڈز سےحملہ کیا ۔ 

کارکنان پر سیدھی سیدھی گولیاں چلائی گئی: بیرسٹر سیف 

 پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت نے کل ماڈل ٹاون جیسے سانحے کا پروگرام بنایا تھا،کارکنان پر سیدھی سیدھی گولیاں چلائی گئیں،راولپنڈی شہر اور موٹروے مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کررہا تھا،ایک جعلی راجکماری کی حکمرانی میں پی ٹی آئی خواتین پر شیلنگ کی گئی۔

پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان خراج تحسین کی مستحق ہیں ،بدترین مارشل لاء میں بھی اس طرح کی فسطائیت نہیں ہوتی، جعلی حکومت فسطائیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے،پی ٹی آئی کے دلیر کارکنان نے بدترین فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کو کامیاب احتجاج ریکارڈ کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،مریم نواز تیاری پکڑیں اگلے ہفتے علی امین پھر پنجاب آ کر احتجاج ریکارڈ کریں گے۔