پڑھائی میں کمزورہونے کی وجہ سے سکول میں دِل نہیں لگتا تھا،زباب رانا

لاہورمیں پیدا ہوئی، کوشش ہوتی تھی کلاس سے غائب ہوجاؤں اورایک دن ایسا ہی ہوا

Sep 29, 2024 | 15:28:PM

(ویب ڈیسک)اداکارہ زباب رانانے حال ہی میں اپنی تعلیم سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ پڑھائی میں کمزورہونے کی وجہ سے ان کاسکول میں دل نہیں لگتاتھا۔

2017 میں ڈرامہ سیریل "نصیبو جلی"سے شوبزکیریئرکاآغازکرنےوالی زباب راناکاشمارپاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارائوں میں ہوتاہے جواب تک کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں جن میں ان کی اداکاری کوپسندکیاگیاہے

ایک حالیہ انٹرویو میں زبان رانانے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ وہ لاہور میں پیدا ہوئیں،ان کا اسکول میں دِل نہیں لگتا تھااور کوشش ہوتی تھی کہ کلاس سے غائب ہوجاؤں،یک دن ایسا ہی ہوا۔

زباب رانا نے بتایاکہ والدہ مجھے اسکول چھوڑ کر گئیں، میں چونکہ پڑھائی میں کمزور تھی،تو ٹیچر مجھے کلاس میں سب سے آگے بٹھاتی تھیں،جیسے ہی ٹیچر بچوں کی کاپیز چیک کرنے پیچھے کی جانب گئیں تو میں کلاس سے نکل کرسیدھی گھر آگئی،امی نے پوچھا، تو میں نے انہیں بتایا کہ اسکول کی جلدی چھٹی ہوگئی ہے۔

اپنی تعلیم کے حوالے سے زباب رانا نے بتایا کہ ابتدائی تعلیم میں نے لاہور سے حاصل کی اس کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بی ایس آنرز کیاتھا۔

مزیدخبریں