(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کالکی کیکلاں نے ایک ہی وقت میں کئی بوائے فرینڈز رکھنے کا اعتراف کرلیا ۔
بالی ووڈ اداکارہ کالکی کیکلاں نے تازہ انٹرویو کے دوران اپنے ماضی کے ایک ایسے دور کے بارے میں بات کی جب وہ ایک ساتھ کئی لوگوں کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔
انٹرویو کے دوران کالکی نے اپنی ذاتی زندگی کے اس دور پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک وقت میں ایک ساتھ کئی لوگوں کے ساتھ تعلقات رکھے ہوئے تھے ۔
کالکی نے بتایا کہ اب جبکہ وہ شادی شدہ ہیں اور ایک بچی کی ماں ہیں تو اس قسم کے تعلقات کےلیے ان کے پاس وقت نہیں ہے، لیکن ماضی میں انہوں نے اس زندگی کا تجربہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت سنجیدہ تعلق میں دلچسپی نہیں رکھتی تھی اس لیے ان تعلقات کو ایک تجربے کے طور پر لیا۔
کالکی اور ہرش برگ کے ہاں 2020 میں بیٹی ساپو پیدا ہوئی تھیں ،وہ اب وقت اپنے خاندان کے ہمراہ بھارتی شہر گووا میں مقیم ہیں۔
خیال رہے کہ کالکی کیکلاں مشہور فلم ساز انوراگ کشیپ کی سابقہ اہلیہ بھی ہیں،دونوں کی شادی 2011 میں شروع ہوکر 2015 میں ختم ہوگئی تھی۔