بلال لاشاری ویلو سائونڈ اسٹیشن سیزن 3 کی ڈائریکشن کررہے ہیں؟

ان کی ڈائریکشن میں ویلوسائونڈاسٹیشن سیزن 3 موسیقی کے میدان میں نئے اور دلچسپ تجربات پیش کرسکتا ہے

Sep 29, 2024 | 16:39:PM
بلال لاشاری ویلو سائونڈ اسٹیشن سیزن 3 کی ڈائریکشن کررہے ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف فلم ڈائریکٹربلال لاشاری ایک بارپھر میوزک کی دنیا میں کیا نیا کرنے جارہے ہیں؟کیا ویلو سائونڈ اسٹیشن سیزن 3 آ رہا ہے؟اگر ہاں،تو یہ کیا پیش کرے گا؟ناظرین یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔

ویلو سائونڈ اسٹیشن جو پاکستانی موسیقی کے منظرنامے پرایک اہم پلیٹ فارم ہے،نے اپنے پچھلے سیزنزمیں منفرد اور جدید موسیقی کو متعارف کرایا ہے،اب مداحوں کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ کیا ویلو سائونڈ اسٹیشن کا تیسرا سیزن بھی شروع ہونے والا ہے؟ اور اگر ایسا ہے تو یہ سیزن کیا کچھ نیا اور دلچسپ لائے گا؟

ویلو سائونڈ اسٹیشن کے پچھلے سیزنز نے نئے فنکاروں اور موسیقی کے نئے تجربات کے ذریعے شائقین کو متاثر کیا ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپی کا باعث ہے کہ آیا سیزن 3 بھی اسی کامیابی کو برقرار رکھے گا؟ اس بار کیا ہم کسی نئے انداز یا انوکھے تجربے کی توقع کر سکتے ہیں؟

ایک اور سوال یہ ہے کہ آیا بلال لاشاری جو کہ پاکستانی فلموں کے مشہور ہدایت کار ہیں،دی لیجنڈآف مولاجٹ جیسی فلم کی ہدایات بھی دی ہیں، اس سیزن میں شامل ہوں گے؟ بلال لاشاری کی تخلیقی صلاحیتیں اور فلموں کی کامیابیاں انہیں موسیقی کی دنیا میں بھی ایک نیا رنگ دینے کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔اگربلال لاشاری سیزن 3 کی ڈائریکشن کر رہے ہیں تو یہ سیزن ممکنہ طور پر موسیقی کے میدان میں کچھ نئے اور دلچسپ تجربات پیش کرسکتا ہے۔

یہ سوالات جلد ہی حل ہو جائیں گے اورناظرین دیکھ سکیں گے کہ ویلو سائونڈ اسٹیشن سیزن 3 کیا نیا پیش کرتا ہے۔