پاکستان مشرق وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

Sep 29, 2024 | 18:49:PM

(انور عباس) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق پاکستان مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتا ہے, شہری آبادیوں پر اسرائیلی بے لگام حملے اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے, گزشتہ کئی دنوں سے اسرائیلی افواج لبنان کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی میں مصروف ہے.

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج لبنان کی شہری آبادی کے مراکز کو مسلسل نشانہ بنانے اور اس کے استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں, ہم اسرائیلی جارحیت کے متاثرین کے اہل خانہ اور لبنان کے عوام کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں, لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کو قتل کرنے کا لاپرواہ عمل پہلے سے ہی عدم استحکام سے دوچار خطے میں ایک بڑا اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم کا معاملہ،مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو بڑا جھٹکا دیدیا

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے, ہم اقوام متحدہ سلامتی کونسل پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو خطے میں اس کی مہم جوئی سے روکے, ہم اقوام متحدہ سلامتی کونسل پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے,  ہم اقوام متحدہ سلامتی کونسل پر زور دیتے ہیں کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن بحال کریں۔

مزیدخبریں