سی سی پی او آفس سے اے ایس پی کی جعلی وردی میں ملبوس خاتون گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سی سی پی او آفس سے اے ایس پی کی جعلی وردی میں ملبوس خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون اے ایس پی کی جعلی وردی پہن کر سی سی پی او آفس میں داخل ہو گئی،سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود مشکوک خاتون کے دفتر میں داخل ہونے پر سوالات اٹھ گئے۔
جعلی خاتون افسرنے آفس میں داخل ہونے پر کہاکہ سی سی پی او کو باہربلائیں مجھے ان سے کام ہے،سی سی پی او آفس داخل ہونیوالی خاتون نےوردی پولیس کی لیکن جوتا فینسی پہن رکھا تھا،جس پر سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو جوتا فینسی ہونے پر شک گزرا،پولیس اہلکاروں نے خاتون سے سوالات کئے ،پوچھ گچھ کے دوران نوسربازخاتون ثبوت نہ دے سکی،سول لائن پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیا،پولیس کاکہنا ہے کہ نوسرباز خاتون ڈیفنس کی رہائشی ہے، ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!پاکستان کے بڑے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے