مارخورز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست، پیتھرز چیمپئنز ون ڈے کپ کا چیمپئن بن گیا

Sep 29, 2024 | 19:48:PM

(24 نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میچ میں یو ایم ٹی مارخورز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر لیک سٹی پیتھرز چیمپئن بن گئی۔

فیصل آباد میں ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میچ میں یو ایم ٹی مارخورز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنا مہنگا پڑ گیا، مارخورز کی پوری ٹیم 34 ویں اوور میں محض 122 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یو ایم ٹی مارخورز بیٹنگ کے لئے میدان میں اترے تو صرف 13 رنز پر ہی زین عباس محمد حسنین کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے، پینتھرز کے عمدہ گیند بازوں نے مارخورز کو کریز پر رکنے ہی نہیں دیا یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔

مارخورز کی جانب سے صرف فخر زمان ہی اپنی تجربہ کاری سے کریز پر کچھ دیر گزار سکے وہ 46 رنز پر ساجد خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، ان کے علاوہ حسیب اللہ خان نے 27 اور بسم اللہ خان نے 16 رنز کی اننگز کھیلی ان تینوں بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرز تک نہ پہنچ سکا۔

پینتھرز کی جانب سے محمد حسنین اور عرفات منہاس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ علی رضا اور کپتان شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے ساجد خان نے 10 اوورز میں صرف 24 رنز دیئے اور 2 شکار کیے۔

 مارخورز کے دیئے گئے 123 زنر کے ہدف کو پینتھرز نے باآسانی 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا، پینتھرز کی جانب سے اوپنر عبدالبنگلزئی نے 41 رنز کی دھوں دار اننگز کھیلی، ان کے علاوہ عمر صدیق نے 19، ساجد خان نے 15، وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان نے 13 سکور کیے اور حیدر علی ایک بار پھر سے ناکام ہوئے اور بغیر کوئی رنز کیے پویلین لوٹ گئے، کپتان شاداب خان نے 14 اور رضوان محمود نے 16 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت یقینی بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: محمد یوسف کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کی وجہ سے سامنے آگئی

مارخورز کی جانب سے عاکف جاوید اور محمد عمران نے 2، 2 جبکہ شاہنواز دھانی نے ایک وکٹ حاصل کی، مارخورز کے نوجوان گیند باز محمد عمران جونیئر نے اپنی عمدہ گیند باز سے کھلاڑیوں، تماشائیوں اور سلیکٹرز کو کافی متاثر کیا۔

مزیدخبریں