رشبھ پنت کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر حادثے کا شکار

Sep 29, 2024 | 20:13:PM
رشبھ پنت کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر حادثے کا شکار
کیپشن: مشیر خان کی حادثے کا شکار ہونیوالی کار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کے بعد ایک اور کرکٹر کار حادثے کا شکار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر مشیر خان لکھنؤ کے مضافات میں سڑک حادثے کا شکار ہوئے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔19 سالہ نوجوان کرکٹر یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ایرانی کپ کیلئے آبائی شہر اعظم گڑھ سے لکھنؤ جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوئے، آل راؤںڈر کی گردن سمیت جسم میں متعدد چوٹیں آئی ہیں تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آل راؤنڈر مشیر خان کے ہمراہ انکے والد نوشاد خان بھی ساتھ تھے تاہم انہیں حادثے میں معمولی خراشیں آئی ہیں۔حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں تاہم بتایا جارہا ہے کہ ہائی وے پر گاڑی ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی جس سے دونوں باپ بیٹے زخمی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید چوٹوں کی وجہ سے مشیر خان ایرانی کپ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ رنجی ٹرافی 2024-25 کے سیزن میں بھی انکی شرکت غیر یقینی ہے۔دوسری جانب ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ کرکٹر کم از کم 3 ماہ تک تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے سے قاصر رہیں گے۔

واضح رہے کہ مشیر خان بھارتی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر سرفراز خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چھٹیوں پر گھر آئے ڈی ایس پی کے ایف سی اہلکار بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا