این اے 249 میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کا رکن آمنے سامنے۔۔رینجرز نے کنٹرول سنبھا ل لیا

Apr 30, 2021 | 00:10:AM

(24نیوز)این اے 249 میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کا رکن آمنے سامنے۔لیگی رہنماءمحمد زبیر کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک سو سترہ پو لنگ سٹیشنز کے فا رم مل گئے ہیں۔کم ٹر ن آﺅ ٹ ہے جس کی وجہ سے گنتی میں زیا دہ وفت نہیں لگنا چا ہیے۔
لیگی امید وا ر مفتا ح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم یہا ں سے تما م فا رم لے کر جا ئینگے چاہے صبح ہو جا ئے۔اس مو قع پر ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر ہنگا مہ آرائی اور نعرے با زی جا ری رہی ۔ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کا ر کن آمنے سا منے آگئے ۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 249 : ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی برتری میں اضافہ

کا رکنوں کو منتشر کر نے کے لئے پو لیس اور رینجر ز کی بھا ر ی نفری بھی پہنچ گئی ۔کا رکنوں کو ریٹر ننگ افسر کے دفتر کے سامنے سے ہٹا یا جا رہا ہے۔الیکشن کمشنر سندھ بھی ریٹر ننگ افسر کے دفتر میں مو جو د ہیں۔جن کا کہنا ہے کہ تما م ریٹر ننگ افسروں سے نتیجہ مو صو ل ہو نے کے بعدفا رم جا ری کیا جا ئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صرف ٹینٹ لگانے سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہوتیں۔۔ لاہور ہائیکورٹ

مزیدخبریں