این اے 249 ضمنی انتخاب: 187 پولنگ سٹیشنز پر پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے ، سعید غنی 

Apr 30, 2021 | 01:00:AM

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاہے کہ این اے 249 ضمنی انتخاب کے 276 میں سے 187پولنگ سٹیشنز پر پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے ۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ فارم 45 کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار11867 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار10135ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
سعید غنی کاکہناہے کہ ٹی ایل پی کے امیدوار9166 ووٹ لے کر تیسرے ، پی ٹی آئی 6300 ووٹ سے چوتھے اور پی ایس پی5933 ووٹ سے پانچویں نمبر پرہے۔جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار4804 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر ہیں۔

مزیدخبریں