40ڈگری میں بھی دھند، یاد رکھو! تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دینگے،مریم

Apr 30, 2021 | 02:05:AM
40ڈگری میں بھی دھند، یاد رکھو! تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دینگے،مریم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر کہا ہے کہ 40ڈگری کی گرمی میں بھی دھند، یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمہیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی، ن لیگ اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔ 

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن یہ سیٹ واضح برتری سے جیت رہی تھی اور پھر نتائج کچھ دیر کے لیے رک جاتے ہیں اور پھر اچانک نتائج میں واضح فرق آ جاتا ہے۔ تنبیہ کیے دیتی ہوں، اگر نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی۔ مسلم لیگ ن اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔ جس نے بھی یہ بھونڈی کوشش کی ہے اس کو شاید ڈسکہ کا انجام یاد نہیں۔