کورونا:  ملک بھر میں131 افراد جاں بحق، 5112 افرا متاثر 

Apr 30, 2021 | 08:53:AM

(24 نیوز)موذی    کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  131 افراد جاں بحق جبکہ 5 ہزار 112 افرا متاثر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ویب سائٹ سے جاری کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار  میں بتایا گیا ہےکہ ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی ہےجبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 تک پہنچ چکی ہے۔این سی او سی کے اعداد و شمار کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران49 ہزار99 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.41 فیصد رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج  افطار  کے اوقات 

واضح رہےکہ ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن مراکز قائم کئے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لئے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کئے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں