لاہور:جائیداد کا تنازع ۔۔سوتیلے بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

Apr 30, 2021 | 09:53:AM

 (24نیوز)لاہورکے علاقے ہڈیارہ میں سوتیلے بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر ہیڈ کانسٹیبل باپ کو قتل کردیا اور فرار ہو گیا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے بھائی بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق مقتول الطاف سپیشل برانچ میں ہیڈ کانسٹیبل تھا، اس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، دوسری بیوی کے پہلے خاوند سے ایک بیٹا حفیظ بھی ساتھ رہتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول نے ہڈیارہ گاؤں میں 3 مرلے کا مکان فروخت کیا تو سوتیلے بیٹے حفیظ نے حصہ مانگا، انکار پر ملزم حفیظ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں الطاف موقع پر ہلاک اور اس کا حقیقی بیٹا عابد زخمی ہو گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ کو ملزم کی جلد گرفتاری کی ہدایت کردی۔
 یہ بھی پڑھیں: کورونا:  ملک بھر میں131 افراد جاں بحق، 5112 افرا متاثر 
 

مزیدخبریں