پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

Apr 30, 2021 | 10:11:AM

(24نیوز)یکم مئی سے  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا ہے۔پٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر لیوی 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔ذرائع کے مطابق نئے ماہ کے آغاز پر پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 75 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
 یہ بھی پڑھیںضمنی الیکشن این اے249 :  پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کامیاب  
 

مزیدخبریں