جنسی خواہش پہلے۔۔۔ کھانا بعد میں پسند: بھارتی اداکارہ کا بولڈ بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جنوبی بھارت کی لیجنڈ اداکارہ سامنتھا اکنینی نے حال ہی میں اپنا یوم پیدائش منایا۔ وہ اپنے بولڈ بیانات کی وجہ سے بھارت میں مشہور ہیں ۔وہ جنسی خواہش اور کھانے سے وابستہ ایک انتہائی بولڈ بیان دے کر بھارت میں ہنگامہ مچا چکی ہیں ۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق ساؤتھ سنیما کی لیجنڈ اداکارہ سامنتھا اکنینی نے حال ہی میں اپنا یوم پیدائش منایا ہے ۔ اداکارہ ہندوستان کے مشہور اداکار اور ساوتھ سپراسٹار ناگاارجن کی بہو ہیں اور اداکار ناگا چیتنیہ کی بیوی ہیں ۔ اداکارہ سامنتھا جتنی اپنی اداکاری کیلئے جانی جاتی ہیں اتنی ہی وہ اپنے گلیمرس اور بولڈ انداز کیلئے بھی مشہور ہیں ۔سامنتھا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور انسٹاگرام انفلوئنسر کے طور پر انہوں نے اپنی کافی شناخت بنالی ہے ۔سامنتھا نے کبھی بھی اپنے خیالات کو عوام کے سامنے رکھنے سے گریز نہیں کیا اور اس لئے لوگ ان کو کافی پسند بھی کرتے ہیں ۔اپنے اسی بے تکلف طبیعت کی وجہ سے وہ کئی مرتبہ تنازعات میں بھی پھنس چکی ہیں ۔ مگر اداکارہ نے اپنے ناقدین کا ڈٹ کر سامنا کیا ۔ وہ اپنے ٹرولس کو بھی منہ توڑ جواب دیتی ہیں ۔
سامنتھا کے منہ پھٹ بیان سے وابستہ ایک واقعہ کافی مشہور ہے جو ان کی شادی ہونے سے پہلا کا ہے ۔انڈیا ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق کچھ سال پہلے سامنتھا سے ایک فوٹوشوٹ کے دوران جرنلسٹ بات چیت کررہے تھے، اس موقع پر ایک جرنلسٹ نے ان سے پوچھا کہ اگر انہیں جنسی خواہش اور کھانے کے درمیان کسی ایک چیز کو منتخب کرنا ہو تو وہ کیا منتخب کریں گی ۔ویسے تو اس سوال کو سن کر لوگ دنگ رہ گئے تھے ، مگر سامنتھا نے بلا جھجھک کہا کہ ایسے کسی بھی موقع پر وہ کھانے سے پہلےجنسی خواہش کو پورا کرنے کو منتخب کرنا پسند کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایک دن بھوکا رہنا منظور ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا: ملک بھر میں131 افراد جاں بحق، 5112 افرا متاثر