الیکشن کمیشن کو چاہیے عملے کی شفافیت چیک کرے،فیصل سبزواری

Apr 30, 2021 | 10:33:AM
فیصل سبزواری نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے سوالات پیدا ہو رہے ہیں
کیپشن: فیصل سبزواری نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے سوالات پیدا ہو رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے وہ اپنے عملے کی شفافیت کو چیک کرے، ضمنی الیکشن کے حوالے سے بہت سنگین سوالات پیدا ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما عامرخان نے کہا ہے کہ ایک جماعت کو مخصوص انداز میں برتری دلا کر کیا ثابت کیا جارہا ہے؟ نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے عامر خان نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے یہ 2018 کے الیکشن کا تسلسل ہے۔

دوسری جانب پاکستان سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈی آراو آفس میں ڈرامہ چلایا گیا، پاک سرزمین پارٹی نتائج قبول نہیں کرے گی۔
 یہ بھی پڑھیں:    پنجاب یونیورسٹی کے تمام عملے کو ترجیحی بنیادوں پرکوروناویکسین لگائی جائے،خط