نتیجہ چیلنج ..پی پی اور ن لیگ آمنے سامنے۔۔ مریم نواز اور ناصر شاہ میں تکرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)این اے 249کے نتائج سامنے آنے پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئے۔
مسلم لیگ ن نے این اے 249 کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا اور مریم نواز کا کہنا ہےکہ این اے 249 میں (ن) لیگ سے الیکشن چرالیاگیا، یہاں بھی دھند چھا گئی تھی کہ عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا؟ ہمیں بے وقوف سمجھ رکھا ہےکیا؟انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو متنازع ترین الیکشن کا نتیجہ روک دینا چاہیے، الیکشن کمیشن نتیجہ نہ بھی روکے تویہ جیت عارضی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت مل رہی ہے اور مل کر رہے گی یہ سیٹ جلد واپس مسلم لیگ (ن) کے پاس آئےگی۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما وسندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ (ن) لیگ سارا الزام الیکشن کمیشن پرڈال دیتی ہے۔ (ن) لیگ جہاں ہارتی ہے وہاں سے ان کا ایجنٹ نتیجہ لیے بغیر غائب ہوتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ڈسکہ میں بھی یہی کیا تھا، (ن) لیگ شاید بھول گئی کہ اس دفعہ ان کا مقابلہ حقیقی جمہوری پارٹی سے تھا۔
You have the right to go to ECP & you must use it, but first let's congratulate each other on sending the selected PTI to more disgrace with each passing day. Our differences r in place, but the goal is the same. Today's victory is the victory of all opposition. Lets celebrate https://t.co/zWYl7y5lKn
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) April 29, 2021
آئیں مل کر پی ٹی آئی کی رسوائی کا جشن منائیں: ناصر شاہ کا مریم کو جواب،،ناصر شاہ نے مریم نواز کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس الیکشن کمیشن جانے کا حق ہے آپ اسے ضرور استعمال کریں لیکن پہلے ایک دوسرے کو سلیکٹڈ پی ٹی آئی کی مزید رسوائی پر مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن ہمارے مقاصد ایک ہیں، آج کی جیت تمام اپوزیشن کی جیت ہے، آئیں اس کا جشن منائیں۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 249 ۔دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت ایکشن ہو گا ۔الیکشن کمیشن