متنازع انتخابات: نتائج کو نہ روکا گیا تو یہ جیت عارضی ہوگی،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مریم نواز نے انتخابات کو متنازع قرار دیکر الیکشن کمیشن سے نتائج روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے الیکشن چرایا گیا، نتائج کو نہ روکا گیا تو یہ جیت عارضی ہوگی، مسلم لیگ ن جلد واپس آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے نتائج کو متنازع قرار دیا اور کہا کہ کم ٹرن آوٹ ہونے کے باوجود نتائج میں تاخیر ہونا شقوق و شبہات پیدا کرتا ہے۔ جبکہ مفتاح اسماعیل نے نتائج کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کر دیا۔ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نتائج پر شدید تحفظات ہیں، قبول نہیں کریں گے۔
یاد رہے این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہےنذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کر پانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف بیان بازی کرنیوالی کنگناکا اچانک یو ٹرن Apr 24, 2021 | 23:02:PM