لاہوری خریداری کرلیں۔۔ ہفتہ اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

Apr 30, 2021 | 12:06:PM

Read more!

 (24نیوز)کمشنر لاہور نے ہفتے اور اتوار کو شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

کمشنر لاہور محمد عثمان کے مطابق ہفتے اور اتوار کو شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا جس دوران کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بندرہیں گی۔کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس اور ویکسی نیشن سینٹرزکھلے رہیں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرمکمل پابندی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سےگزارش ہےآج اشیائے ضروریہ کی خریداری کرلیں۔

 یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان
 

مزیدخبریں