ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر 3 ماہ کی پابندی

Apr 30, 2021 | 12:07:PM

(24نیوز) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر 3 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قاضی جمیل الرحمٰن نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسلام آباد پولیس کے 300 سے زائد افسر و جوان کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ پولیس کے 262 افسران و جوان کورونا کا شکار ہوئے اور 7 وباء سے شہید ہوئے۔  واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 112 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 131 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 272 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 10اعشاریہ 41 فیصد ہو گئی۔


 

مزیدخبریں