اسرائیل:مذہبی تقریب میں سٹینڈ گر گیا،  28 یہودی مارے گئے 

Apr 30, 2021 | 12:17:PM

(24 نیوز)اسرائیل کے شمالی علاقے مونٹ مرون میں  ایک  تقریب میں سٹینڈ  گرنے سے 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اسرائیل میں جاری ایک مذہبی تقریب کے دوران ہوا ہے، تقریب میں ہزاروں افراد شریک تھے، جس میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 20 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بینجمن یاہو نے حادثے کو بڑی تباہی قرار دے دیا۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام لوگوں کے لیے دعا گو ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  جنسی خواہش پہلے۔۔۔ کھانا بعد میں پسند: بھارتی اداکارہ کا بولڈ بیان

مزیدخبریں