ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں کو سلام: شہباز شریف

Apr 30, 2021 | 12:21:PM

 (24نیوز) مسلم لیگ(ن) کے صدر  اور قائد حزب اختلاف شہباز  شریف  نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا۔ پورا یقین ہے کہ الیکشن کمیشن انصاف اور شفافیت کے تقاضے پورے کرے گا۔

شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں این اے 249 کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کو مبارکباد اور شاباش پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے جس طرح دن رات کام کیا، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام پارٹی عہدیداروں بالخصوص کراچی کی ٹیم کو بھی شاباش دیتا ہوں، ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر کارکنان اور پارٹی عہدیداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، حمایت کرنے پر جے یو آئی اور  اے این پی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پر بھروسے اور قومی و عوامی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں گے، این اے 249 کراچی میں مسائل کے خاتمے کے لئے اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔سازشی عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں ہار۔۔ذمہ دار کون؟۔۔عامر لیاقت بھی بول پڑے
 
 

مزیدخبریں