کورونامریضوں کی تعداد میں اضافہ۔ ایس او پیز پر عملدرآمد  کیا جائے:اسد عمر

Apr 30, 2021 | 12:30:PM
کورونامریضوں کی تعداد میں اضافہ۔ ایس او پیز پر عملدرآمد  کیا جائے:اسد عمر
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اسد عمر  نے کہا کہ کورونا کےمریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ملک میں تشویشناک کورونا مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ ابھی تک کورونا کے اتنے زیادہ کیسز کو منظم طریقے نمٹایا، یہ سب ہیلتھ سسٹم میں آکسیجن کی پیداوار سے بیڈز تک کی استعداد کار بڑھانے کے باعث ممکن ہوا۔

 سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ جاری ہے، ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: کورونا:  ملک بھر میں131 افراد جاں بحق، 5112 افرا متاثر