(24 نیوز)سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا ہے کہ تلملانے کی ضرورت نہیں، میں اپنی کہی بات پر قائم ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈی جی بشیر میمن نے کہا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تو انہیں تلملانے کی ضرورت نہیں، نہ ہی ٹرینڈ چلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم بطور قانون دان ایک شریف اور اچھے آدمی ہیں ان کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانا بہت آسان ہے۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بشیر میمن کے ان الزامات کی تردید کی ہے جس میں بشیر میمن نے دعویٰ کیا ہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف انکوائری کے لیے شہزاد اکبر اور فروغ نسیم نے کہا جبکہ وزیراعظم نے بھی ان پر کچھ گرفتاریوں کے لیے دباؤ ڈالا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے اینکر پرسنز سے گفتگو میں کہا کہ بشیر میمن کو صرف خواجہ آصف کے اقامے کی تحقیقات کا کہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جنسی خواہش پہلے۔۔۔ کھانا بعد میں پسند: بھارتی اداکارہ کا بولڈ بیان