(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک نشست کیلئے جس طرح نظام کو یرغمال بنایا اس سے الیکشن اصلاحات کی ضرورت کا احساس پہلے سے بھی زیادہ شدت سے محسوس ہوتا ہے۔
فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹس میں کہا کہ ایک بار پھر اپوزیشن سے کہتا ہوں وزیراعظم کی تجاویز پر غور کریں، ووٹنگ کی شرح سے اندازہ ہوتا ہے عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہو رہا ہے۔
یاد رہے این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، تحریک انصاف کے امیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کر پانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈ ٹ کر مقابلہ کرنے پر کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں کو سلام: شہباز شریف