کورونا بحران: لوگ مر رہے ہیں یہ ہم سب کی ناکامی ہے،بمبئی ہائیکورٹ

Apr 30, 2021 | 13:00:PM

(24 نیوز) بھارت کے بمبئی ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ لوگ مر رہے ہیں اور یہ ہم سب کی ناکامی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کےمطابق بمبئی ہائیکورٹ میں کورونا وائرس کے بحران سے متعلق مفاد عامہ کے درخواست  کی سماعت ہوئی۔ ہسپتالوں میں آگ لگنا ، آکسیجن کی کمی ، کورونا ویکسین کی عدم دستیابی جیسے معاملات کی سماعت کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے بینچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہم ججوں کا ایک گروپ بھی ہیں ، ہمارے پاس بھی مدد کے لئے کالیں آتی ہیں۔ کورونا سے لوگ مر رہے ہیں اور یہ ہم سب کی ناکامی ہے۔ سماعت کے دوران مہاراشٹرا حکومت نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ کے لئے فائر آڈٹ شروع کیا ہے۔عدالت نے کہا ، ہمیں یہ سب کچھ مت بتاؤ ، ہسپتالوں میں پھر کوئی حادثہ نہ اس کا انتظام کرو ، ہم دوبارہ ایسا کوئی حادثہ نہیں چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  جنسی خواہش پہلے۔۔۔ کھانا بعد میں پسند: بھارتی اداکارہ کا بولڈ بیان

مزیدخبریں