سٹیل ملز میں کرپشن ریفرنس۔ 10 سال بعد فیصلہ۔ تمام ملزم بری

Apr 30, 2021 | 13:05:PM

( 24نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے سٹیل ملز میں کرپشن ریفرنس کا فیصلہ 10سال بعد سناتے ہوئے تمام ملزموں کو باعزت بری کردیا۔

کراچی احتساب عدالت میں سٹیل ملز میں کرپشن ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے10 سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزموں کو باعزت بری کیا۔ ملزموں میں ثمین اصغر، اصغر جمیل رضوی، چوہدری شفیق عباس، طارق ارشاد اور دیگر شامل تھے۔نیب کے مطابق ملزموں نے ٹھیکوں کی مد میں خرد برد کر کے کرپشن کیں۔ ملزموں کی کرپشن کی وجہ سے سٹیل ملز کو ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا، ملزموں کیخلاف ریفرنس 2012 میں قائم ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  سیشن کورٹ : 4 قتل کرنیوالے ملزم کو 4مرتبہ سزائے موت 
 

مزیدخبریں