(24 نیوز)بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر ریکارڈ 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد شہریوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے باعث 3498 افراد مارے گئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مسلسل ریکارڈ کیسز سامنے آرہے ہیں اور آٹھویں روز بھی 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور اموات 2 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔بھارت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 31 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہے اور اب تک کورونا سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد انتہائی تیزی سے بڑھی ہے جس میں بھارتی وزارت صحت کے ڈیٹا کے مطابق بھارت میں 7 اگست کو کورونا کیسز کی تعداد 20 لاکھ تک جا پہنچی تھی جو 23 اگست کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر کو 40 لاکھ ہوگئی۔28 ستمبر کو کورونا کیسز کی تعداد 60 لاکھ، 11 اکتوبر کو 70 لاکھ اور 29 اکتوبر کو 80 لاکھ تک جاپہنچی جب کہ 20 نومبر کو یہ تعداد 90 لاکھ ہوئی جو 19 دسمبر کو ایک کروڑ ہوگئی۔بھارت میں 19 اپریل کو کورونا کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ تک جاپہنچی جبکہ اب تک بھارت بھر میں کورونا کے مجموعی طور پر 28 کروڑ 63 لاکھ 92 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3498 ہلاکتوں میں سے 771 مہاراشٹرا، 295 دہلی، 270 کرناٹکا، 251 چھتیس گڑھ، 180 گجرات، 158 راجستھان، 145 جھاڑکھنڈ، 137 پنجاب اور 107 ریاست تامل ناڈو سے رپورٹ ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنسی خواہش پہلے۔۔۔ کھانا بعد میں پسند: بھارتی اداکارہ کا بولڈ بیان