(24 نیوز) وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کا جائزہ لینے کیلئے3 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔ اس حوالےسے حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کا جائزہ لینے کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے اس کمیٹی میں وزارت داخلہ کے دو جوائنٹ سیکرٹریز بھی شامل ہوں گے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف حکومت کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ تحریک لبیک دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے اور اس پر دہشتگردی کا الزام غلط ہے لہٰذا درخواست پر عمل کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاج اور دھرنوں کے بعد حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرکے اسے کالعدم قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا بحران: لوگ مر رہے ہیں یہ ہم سب کی ناکامی ہے،بمبئی ہائیکورٹ